24 جنوری، 2005، 9:45 PM

بشكريہ ريڈيو تہران

عراق كے انتخابات

انتخابات كي تاريخ ميں كوئي تبديلي نہيں آسكتي

عراق كے لئے اقوام متحدہ كے خصوصي نمائندے كارلوس والنزوٹيلا نے كہا ہے كہ عراق كے انتخابات كي تاريخ ميں كوئي تبديلي نہيں آسكتي ـ  انہوں نے كہا عراقي حكام انتخابات كرانے كے لئے مصمم نظر آتے ہيں ـ

انتخابات : نجف  ميں سخت حفاظتي انتظامات

اُدھر نجف اشرف ميں پوليس نے كہا كہ پر امن انتخابات كرانے كے لئے سكيورٹي كے خاص انتظامات كئے جائيں گے ـ  نجف كے پوليس چيف غالب الجزائري نے بتايا كہ پوليس انتخابات سے پانچ روز قبل سے انتخابات كے اختتام تك ہنگامي حالات لاگو ركھے گي اور اس دوران كرفيو بھي نافذ رہے گا ـ  انہوں نے كہا اس دوران كسي كو نجف ميں داخل ہونے كي اجازت نہ دي جائے گي اور نجف ميں موجود مسافروں كو 29 جنوري تك نجف چھوڑنا ہوگا ـ  عراق ميں 30جنوري كو انتخابات ہو رہے ہيں ـ  

عراق كي آئندہ حكومت امريكي افواج كے جلد انخلا كا مطالبہ كرے گي ـ  عبدالعزيز الحكيم

سپريم كونسل برائے انقلاب اسلامي عراق كے سربراہ جناب سيّد عبدالعزيز الحكيم نے كہا ہے كہ اليكشن كے نتيجے ميں منتخب ہونے والي حكومت امريكہ سے مطالبہ كرے گي كہ وہ جلد عراق چھوڑ كر چلا جائے ـ  برطانوي اخبار سنڈے ٹائمز كو انٹرويو ديتے ہوئے انہوں نے كہا دنيا كا كوئي شخص قبضے كو قبول نہيں كرتا اور ہم بھي اپنے ملك ميں امريكي افواج كي موجودگي برداشت نہيں كرسكتے ـ   سيّد عبدالعزيز الحكيم نے امريكہ پر الزام لگايا كہ وہ نہ صرف عراق ميں امن وامان كي بحالي ميں ناكام ہے بلكہ اس كي غلطيوں سے ملك ميں قتل وعام ، جرائم اور عراقي عوام كے آلام ميں اضافہ ہوا ہے ـ  انہوں نے ايران اور شام كے ساتھ خوشگوار تعلقات كي بحالي پر زور ديتے ہوئے كہا كہ يہ درنوں ملك عراق ميں امن وامان كي بحالي ميں اہم كردار ادا كرسكتے ہيں ـ  دريں اثنا عراق كي عبوري حكومت كے صدر غازي الياور نے انتخابات ميں عوام كي شركت پر زور ديا ہے ، اُدھر ممتاز سنّي رہنما اور سابق وزير خارجہ عدنان پاچہ چي نے بھي تمام جماعتوں اور گروہوں سے اپيل كي ہے كہ وہ 30 جنوري كے انتخابات ميں بڑھ چڑھ كر حصّہ ليں ـ  انہوں نے مستقبل كے آئين كي تدوين كے لئے مختلف گروہوں كي آئندہ اسمبلي ميں نمائندگي كو ضروري قرار ديا ہے ـ

ايران كے خلاف امريكي صدر كا مخاصمانہ بيان

 امريكي صدر جارج ڈبليو بُش كے صدارتي عہدے كي حلف برداري كي تقريب ميں ايران مخالف بيان پر وسيع ردّ ِعمل سامنے آيا ہے اور اس پر تنقيد كا سلسلہ جاري ہے ـ  اگرچہ بين الاقوامي مبصرين نے بُش كے اس غيرذمہ دارانہ بيان كو دوسرے صدارتي دور ميں بُش انتظاميہ كي يكطرفہ اور عسكريت پسندانہ پاليسي كا تسلسل قرار ديا ہے ليكن ايراني حكام كے لئے بُش كا ايران مخالف بيان كوئي نئي بات نہيں ہے اور وہ اسے ايران كے بارے ميں وائٹ ہاؤس كے حكام كي مخاصمانہ پاليسي كا تسلسل قرار ديتے ہيں ـ  ايران كے بارے ميں امريكي صدر كا بيان تہران كے خلاف واشنگٹن كي نفسياتي جنگ كے نئے دور كے آغاز كي عكاسي كرتا ہے ـ  اسلامي جمہوريہ ايران كي پارليمنٹ مجلس شوراي اسلامي كے اسپيكر جناب حدّاد عادل نے اس سلسلے ميں كہا كہ جب عالمي ميدان ميں امريكہ جيسي كوئي حكومت عام نفرت كا شكار ہوجاتي ہے تو وہ خيالي دشمن بنانے كي كوشش كرتي ہے اور بُش كا بيان بھي بحران كو دوسرے كے سر تھوپنے كي كوشش كے مترادف ہے ـ  امريكي حكام رائے عامّہ كي توجہ عراق ميں اپني ناكاميوں اور جرائم و مظالم سے ہٹانے كي كوشش كررہے ہيں ـ  كيونكہ امريكہ نے آزادي ، جمہوريت انساني حقوق اور امن وامان كے بہانے عراق پر قبضہ كيا ليكن نہتے عراقي عوام كے قتل عام ، خونريزي انہيں قيد كرنے اور ايذائيں دينے كے سوا عراقي عوام كو اور كچھ نہيں ملا ـ  اس كے علاوہ ايراني وزارت خارجہ كے ترجمان اور وزير اطلاعات نے بھي ايران كے خلاف امريكہ كي حاليہ نفسياتي جنگ كا مقصد بھي بحران كو دوسرے كے سر تھوپنے كي كوشش قرار ديتے ہوئے اس حقيقت پر كي تاكيد كي كہ ايران كو دھمكي دينے سے امريكہ كا مقصد يورپ پر سياسي اور تشہيراتي دباؤ ڈالنا ہے ـ  گزشتہ چند مہينوں كے دوران ايران اور يورپي يونين كے درميان مختلف شعبوں ميں تعاون كو فروغ دينے كي غرض سے وسيع پيمانے پر مذاكرات ہوئے ہيں ـ  وائٹ ہاؤس كے حكام نہيں چاہتے كہ يورپ ايران كے ساتھ اپنے مذاكرات ميں كامياب ہو ـ  اسي بنا پر امريكي حكام نے ايسا ظاہر كيا ہے كہ وہ ايران كے خلاف فوجي كاروائي كرنا چاہتےہيں تاكہ يورپي كمپنيوں كو ايران ميں سرمايہ كاري كرنے سے روكا جاسكے ـ  امريكہ نے ہميشہ فضول اور بے بنياد بہانوں سے يورپي يونين سميت ديگر ملكوں كے ساتھ ايران كے تعلقات ميں رخنہ ڈالنے كي كوشش كي ہے ـ  دوسري طرف يورپ كو بھي يہ تجربہ ہوا ہے كہ باہمي مفادات اور حقوق كي بنياد پر منطقي موقف اختيار كرنے كي صورت ميں ايران كے ساتھ تعميري اور نتيجہ خيز تعاون اور مذاكرات كرسكتا ہے ـ  ليكن اگر وہ امريكہ كے سياسي دبا‏ؤ اور مخاصمانہ پاليسيوں كا اثر لے گا تو مشكلات سے دوچار ہو جائے گا ـ  قابل توجہ نكتہ يہ ہے كہ بُش كے حاليہ بيان كا نہ صرف عالمي سطح پر گرمجوشي سے خير مقدم نہيں كيا گيا ـ  بلكہ امريكي صدر نے اپني صدارت كے دوسرے دور كي حلف برداري كي تفريب سخت حفاظتي اقدامات كے تحت ايسے حالات ميں منعقد كي كہ جب حت?ي امريكي عوام نے بھي بُش انتظاميہ كي يكطرفہ اور عسكريت پسندانہ پاليسيوں پر اعتراض كيا ہے ـ  اس بنا پر بُش كا غيرذمہ دارانہ بيان نہ صرف امريكہ كے لئے ايك مثبت نكتہ نہيں ہوگا بلكہ بين الاقوامي ميدان ميں امريكي حكومت كي مزيد تنہائي كا باعث بنے گا ـ   25 جنوري 2005

عراق كي آئندہ حكومت امريكي افواج كے جلد انخلا كا مطالبہ كرے گي ـ  عبدالعزيز الحكيم

سپريم كونسل برائے انقلاب اسلامي عراق كے سربراہ جناب سيّد عبدالعزيز الحكيم نے كہا ہے كہ اليكشن كے نتيجے ميں منتخب ہونے والي حكومت امريكہ سے مطالبہ كرے گي كہ وہ جلد عراق چھوڑ كر چلا جائے ـ  برطانوي اخبار سنڈے ٹائمز كو انٹرويو ديتے ہوئے انہوں نے كہا دنيا كا كوئي شخص قبضے كو قبول نہيں كرتا اور ہم بھي اپنے ملك ميں امريكي افواج كي موجودگي برداشت نہيں كرسكتے ـ   سيّد عبدالعزيز الحكيم نے امريكہ پر الزام لگايا كہ وہ نہ صرف عراق ميں امن وامان كي بحالي ميں ناكام ہے بلكہ اس كي غلطيوں سے ملك ميں قتل وعام ، جرائم اور عراقي عوام كے آلام ميں اضافہ ہوا ہے ـ  انہوں نے ايران اور شام كے ساتھ خوشگوار تعلقات كي بحالي پر زور ديتے ہوئے كہا كہ يہ درنوں ملك عراق ميں امن وامان كي بحالي ميں اہم كردار ادا كرسكتے ہيں ـ  دريں اثنا عراق كي عبوري حكومت كے صدر غازي الياور نے انتخابات ميں عوام كي شركت پر زور ديا ہے ، اُدھر ممتاز سنّي رہنما اور سابق وزير خارجہ عدنان پاچہ چي نے بھي تمام جماعتوں اور گروہوں سے اپيل كي ہے كہ وہ 30 جنوري كے انتخابات ميں بڑھ چڑھ كر حصّہ ليں ـ  انہوں نے مستقبل كے آئين كي تدوين كے لئے مختلف گروہوں كي آئندہ اسمبلي ميں نمائندگي كو ضروري قرار ديا ہے ـ  

اقوام متحدہ نے عراق كے انتخابات كے بارے ميں اپني ذمہ دارياں پوري كر ديں ـ  كوفي عنان

قوام متحدہ كے سكريٹري جنرل كوفي عنان نے كہا ہے كہ آئندہ ہفتے عراق ميں انتخابات كے بعد عراق كے لئے اقوام متحدہ كي زمہ داري پوري ہوجائے گي ـ  انہوں نے كہا انتخابات كے سلسلے ميں اقوام متحدہ نے اپني تمام ذمہ دارياں پوري كي ہيں ـ  انہوں نےاخبار نويسوں سے گفتگو كرنےہوئے عراقي حكام سے مطالبہ كيا كہ انتخابات ميں بھر پور شركت كے لئے عوام كو رغبت دلائيں ، انہوں نے كہا انتخابات كے بعد سياسي اختيار عوام كے پاس ہوگا اور نئي حكومت ملك كا آئين تيار كرےگي ـ    

دشمن تفرقہ انگيزي اور داخلي جنگ شروع كرنے كي سازش كررہا ہے  ـ  سيد عبدالعزيز حكيم

سپريم كونسل براي انقلاب اسلامي عراق كے سربراہ سيد عبدالعزيز حكيم نے انتباہ ديا ہے كہ دشمن تفرقہ انگيزي اور داخلي جنگ شروع كرنے كي سازش كررہا ہے  ـ قابل ذكر ہے گذشتہ روز بغداد ميں ايك مسجد اور ايك  شادي كي تقريب ميں بم دھماكوں ميں پندرہ افراد شہيد اور 80 افراد زخمي ہوگئے تھے  ـ سيد عبدالعزيز حكيم نے دہشتگردي كے ان واقعات كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ان واقعات ميں ملوّّث افراد ملك ميں تفرقہ انگيزي اور داخلي جنگ شروع كرنا چاہتے ہيں  ـ انہوں نے كہا ان دہشتگردانہ حملوں كا ہدف واضح ہے اور وہ فرقہ واريت پھيلانا ہے  ـ

News ID 151780

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha